سامسنگ کمپنی کی جانب سے جنوبی کوریا کیلئے سامسنگ گلیکسی جے 2 پرو کا خصوصی ایڈیشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس ایڈیشن کو خصوصی طور پر طالب علموں اور بزرگ افراد کے لئے پیش کیا گیا ہے اور اس میں انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت نہیں دی گئی یعنی فون کسی بھی وائی فائی نیٹورک ، ٹو جی ، تھری جی اور فور جی ایل ٹی ای سے منسلک نہیں ہو سکتا تاہم فون کو کال کرنے اور پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈائیوڈک 4 ڈکشنری کو بھی خصوصا اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے جو بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے انگریزی سے کورین اور کورین سے انگریزی زبان میں ترجمے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ کیو ایچ ڈی سپر امولڈ ڈسپلے ، کواڈ کور پروسیسر ، 1.5 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 199100 ساوتھ کورین وان ہے اور اسے کالے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

Share: