جی میل میں گوگل کی جانب سے نئی اپ ڈیٹس اور فیچرز شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اس میں چند بڑی تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلی ڈیسک ٹاپ پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ہے۔

خواتین کے لئے اسمارٹ واچ متعارف

ڈیسک ٹاپ پر جی میل میں پرانے انٹرفیس کو بدل کر آسان ٹول بارز اور زیادہ بڑے اور رنگین آئیکونز شامل کئے گئے ہیں۔ اس سے ہوم اسکرین زیادہ ماڈررن ، آسان اور دلچسپ نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ اسمارٹ رپلائی کا فیچر بھی متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے کسی بھی پیغام کا فوری جواب دیا جا سکے گا۔ یہ جوابات پہلے ہی ایپ میں موجود ہوں گے۔ اسمارٹ گروپنگ اور اسنوز کے آپشن بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ اسمارٹ گروپنگ کی مدد سے ای میلز کو ترتیب دیا جا سکے گا اور اسنوز فیچر سے ای میلز کو وقتی طور پر آنے سے روکا جا سکے گا۔ صارف اپنی پسند سے یہ منتخب کر سکے گا کہ وہ ای میلز کب اور کس وقت موصول کرنا چاہتا ہے۔

گوگل کی جانب سے فیچرز کو ریلیز کرنے کی حتمی تارخ جاری نہیں کی گئی لیکن امید ہے کہ انہیں جلد ہی پیش کر دیا جائے گا۔

Share: