کاغذ ہزاروں سال پرانی انتہائی اہم ایجاد ہے اور اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ خاص طرح سے تیار کردہ دھاتی کاغذ میں بجلی دوڑا کر اس سے بیکٹیریا یعنی جراثیم کا کامیابی سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

رٹگرز یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک کم خرچ کاغذ بنایا ہے جو نہایت مؤثر انداز میں کسی بھی سطح کو جراثیم سے پاک کر سکتے ہیں اور ڈھیٹ بیکٹیریا کو بھی ختم کرنے میں معاونت کرسکتے ہیں۔ اس طرح آج نہیں تو کل آپ کاغذ کے ایسے لباس بھی پہن سکیں گے جو آپ کو جراثیم سے محفوظ رکھیں گے۔

رٹگرز یونیورسٹی کے سائنسدان کے مطابق انہوں نے دیکھا کہ جب جب ایک خاص دھاتی کاغذ کی پرت پر بجلی دوڑائی جائے تو اس سے پلازما پیدا ہوتا ہے جسے مادے کی چوتھی قسم بھی کہا جاتا ہے۔ اوزون پر مشتمل یہ پلازما ایک طرف الیکٹرک چارج کا حامل ہوتا ہے تو دوسری جانب اس سے حرارت اور الٹروائیلٹ شعاعیں خارج ہورہی ہوتی ہیں جو جراثیم کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

Share: