توشیبا کا نیا بزنس کلاس لیپ ٹاپ منظر عام پر آ گیا۔

کاروباری حضرات کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے ایک نیا لیپ ٹاپ متعارف کرایا جس کا نام ٹرسا ایکس40 “Tecra X40 ” ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 14 انچ (1080p (1920 x 1080 اور وزن صرف 2.76 پاؤنڈ ہے۔ لیپ ٹاپ کے بنیادی ماڈل میں Core i57300U پروسیسر ہے۔ لیپ ٹاپ میں 7ویں جنریشن کا پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔

اگر اس میں موجود میموری کی بات کی جائے تو اس لیپ ٹاپ میں8 GB DDR4 میموری اور 256 جی بی PCIe SSD ہے۔

مزید خصوصیات کی اگر بات کی جائے تو کنکٹیویٹی کے لیے لیپ ٹاپ میں 802.11ac Wi-Fi، 2 یو ایس بی-سی پورٹس، یو ایس بی 3.0، ایچ ڈی ایم آئی، ہیڈ فون جیک اور میموری کارڈ سلاٹ بھی ہے۔ اس لیپ ٹاپ کو استعمال کرنے والوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کے حوالے سے لیپ ٹاپ میں بائیومیٹرک ویری فیکشین، ونڈوز ہیلو، TPM 2.0 سیکورٹی چپ اور Intel vPro بھی ہے۔

چونکہ یہ ایک بزنس کلاس لیپ ٹاپ ہے اس لیے Tecra X40 میں 40 Wh کی بیٹری موجود ہے جو اسے لمبے عرصہ کے استعمال کے قابل بناتی ہے۔ Tecra X40 میں پہلے سے ونڈوز 10 پرو انسٹال ہے۔

Tecra X40 کی قیمت 1329.99 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ آپشنل ڈوک کو 299.99ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔

x40 imgx40 picx40 image

Share: