چینی کمپنی شیاؤمی نے نیا بیزل لیس اسمارٹ فون می مکس2 لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فون ایپل کے نئے فون کی لانچ سے ایک روز قبل یعنی 11 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔

ایکسپیریا XZ1

فون کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں مگر اس کا ڈیزائن ضرور سامنے آچکا ہے جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈیزائن کے ساتھ ہے اور بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں جسکے باعث اسے اب تک کا سب سے خوبصورت اسمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے۔ شیاؤمی کمپنی نے ہی گزشتہ برس پہلا بیزل لیس فون متعارف کروایا تھا جس کے بعد سے دیگر کمپنیاں بھی اس ڈیزائن کو اپنا رہی ہیں۔ شیاؤمی پر ماضی میں اکثر ایپل کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے مگر اب اس کے فون جیسا ڈیزائن ایپل خود اپنانے والی ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ ایک دن پہلے اپنا فون لا کر وہ آئی فون 8 کی کشش میں کمی لانے میں کامیاب رہے گی۔

 شیاؤمی

واضح رہے کہ یہ فون ایپل اور سیمسنگ کے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کئی گنا سستے ہوتے ہیں۔

Share: