کیلنڈر ایپس کو تلاش کرنا نہایت آسان ہے اپلی کیشن سٹور یا گوگل پلے پر تلاش کریں تو آپ ان میں سے کسی ایک کو تو تلاش کر ہی لیں گے.
یہ کیلنڈر سب یادوں کو ایک ہی صفحے پر رہنے میں مد د گار ثا بت ہوتے ہیں پھر چاہے آپ کسی مصروف خاندان سے تعلق رکھتے ہوں،کسی پیشہ ورانہ ٹیم سے یا پھر لوگوں سے بھرے گھر میں رہتے ہوں-

کوزی:
یہ مقبول ایپ اپنے کیلنڈر کے اردگرد بہیت ساری پیداواری خصوصیات رکھتی ہے جیسا کہ شاپنگ لسٹس اور صارفین کے لیے ملٹی پل ٹاسکس وغیرہ اس کا سادہ انٹرفیس مختلف صارفین کے لیے اسے آسان بناتا ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کا ٹریک رکھ سکیں۔

کوزی کو خاص طور پر فیملیز کے لیے بنایا گیا ہے جب تک آپ روشن رنگوں کو برا نہیں سمجھتے، مجھے اس بات کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ اسے دوستوں کے کسی گروپ یا پھر کسی کاروباری اجتما ع کے لیےاستعمال کیوں نہیں کرتے۔ کوزی ویب کے ساتھ ساتھ آئی-او-ایس اور اینڈرائیڈ پر بھی دستیاب ہے۔

Cozi 

جورٹ کیلنڈر:
جورٹ کو سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ کثیر آن لا ئن ذرائع کی مدد سے مختلف موقعوں سے متعلق معلومات اکٹھی کرتا ہے جن میں سپورٹس، کیلنڈر، میوزک۔ ریلیز چارٹس حتی کہ موسم کی پیش گوئی شامل ہیں۔ یہ بہت شاندار ہے اور اسے مرضى کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 Jorte Calendar

جورٹ کی مد د سے پبلک یا شئیرنگ کیلنڈر بھی بنا ئےجاسکتے ہیں تاہم ان ایپس کو بنانے کے لیے جن مراحل کی ضرورت ہوتی ہے وہ غیر واضح ہیں اور یہاں انکا خاکہ پیش کیا گیا ہے یہ ونڈوز کے ساتھ ساتھ آئی-او-ایس اور اینڈرائیڈ پر بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

مائیکروسافٹ آؤٹ لُک:
پچھلے سال جب مائیکرو سافٹ نے اپنی بہترین ایپ سن رائز کو ختم کیا تو اسکی سب خصوصیات کو اپنی آؤٹ لُک ایپ میں شامل کر دیا اب آپ اپنی آؤٹ لُک پر جب بھی کوئی ایونٹ سیٹ کرتے ہیں تو اس پر ایک چھوٹا سا آئیکن ظاہر ہوتا ہے جو بتاتا ہے کہ درحقیقت یہ کیا ہےاسکے علاوہ اگر آپ اس ایونٹ پر کوئی پتہ بھی شامل کر دیں تو وہ گوگل میپس یا ایپل کو استعمال کرتے ہوئے اس پتے کا نقشہ بنا دے گا۔

ٹاپ 10 سمارٹ فون ایپس

جب آپ آؤٹ لُک ایپ استعماک کرتے ہیں تو آپ اپنے ان باکس اور کیلنڈر کے درمیان سوئچ بھی کر سکتے ہیں اور اگر دوستوں کو آپ اپنی ای میل کے ذریعے مختلف موقعوں پر مدعو ہوتے ہیں تو یہ اسکے لیے زبردست ہے اگر آپ دوسروں کو اجازت دیں تو جو ایونٹس آپ نے سیٹ کیے ہوں گے دوسرے لوگ بھی ان کو سبسکرائب کر سکیں گے اور یہ ان گروپس کے لیے زبردست جہاں ایک ہی شخص زیادہ شیڈول بناتا ہو۔۔۔۔۔

ایپس

آؤٹ لُک کی سہولت ونڈوز، میک،آئی-او-ایس اور اینڈرائیڈ میں بھی دستیاب ہوتی ہے۔

گوگل کیلنڈر:
اس کا استعمال ناقابل یقین حد تک آسان ہے۔ آپکواس کےاستعمال کے لیےبس گوگل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے اور پلاٹون ساِئز میں اسے گروپ میں شئیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ اس بات کی بھی یقین دہانی کر سکتے ہیں کہ جس جس کو بھی آپ نے کیلنڈر شئیر کیا ہے وہ کیلنڈر کے صرف وہی حصے د یکھ پائیں گے جو آپ انہیں دکھانا چاہتے ہیں یہ سسٹم بچوں والی فیملیز یا ان ٹیمز کے لیے بہترین ہے جو سب گروپس پر مشتمل ہوتی ہیں یہ سہولت صرف آپریٹنگ سسٹم پر ہی موجود ہوتی ہے جیسا کہ آئی-او-ایس یا اینڈرائیڈ وغیرہ۔

ایپس

Share: