بلیک بیری برانڈ کی جانب سے بلیک بیری کی 2 اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 4.5 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اوکٹا کور کال کوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگاپکسل ‏کے دو سنسر شامل ہیں۔

بیک کیمرے میں ایچ ڈی آر اور فور کے ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے اور اس میں اسکرین فلیش اور ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ شامل ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی دی گئی ہے۔فون کو کالے اور گرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 650 ڈالر ہے۔

Share: