سال کے آغاز میں موبائل ورلڈ کانگرس میں بلیک بیری نے اپنے ایک اینڈروئیڈ فون کی ون (KeyOne) کا اعلان کیا تو اس وقت سب کو پتا لگ گیا کہ بلیک بیری میں ابھی زندگی کی امید باقی ہے۔کی ون ایک اینڈروئیڈ فون تو ہے ہی مگر اس کی ایک خاصیت جو اس کو الگ بناتی ہے وہ یہ کہ اس میں بلیک بیری کا فزیکل کی بورڈ بھی شامل ہے۔

برطانیہ میں، جہاں ابھی بھی بلیک بیری کا کچھ نام باقی ہے ، کی ون کو 5 مئی کو 499 پاؤنڈ میںCarphone Wharehouse پر فروخت کےلیے پیش کیا جائےگا۔

کینیڈا میں اس فون کو مئی کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کینیڈا میں فون کے پری آرڈر 18 مئی کو شروع ہونگے۔امریکا میں کی ون کی قیمت 549 ڈالر ہے، جہاں اسے 31 مئی کو لانچ کیا جائےگا۔

اس فون کے پری آرڈر کا آغاز ہو چکا ہے۔ایسے برطانوی صارفین جو اسے پہلے خریدنا چاہیں وہ اسے لگژری ڈیپارٹمنٹل سٹور Selfridges سے لے سکتے ہیں۔

Share: