ایچ ٹی سی سمارٹ فون کی انڈسٹری میں ایک بہت بڑا نام ہے۔ ایچ ٹی سی نے اپنی ایک میسجنگ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر جاری کی ہے، جسے سب صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔ ایچ ٹی سی کی طرح ون پلس نے بھی ایک موسم کا حال بتانے والی ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ بدقسمتی سے ایچ ٹی سی یا ون پلس دونوں کی ایپلی کیشن بس انہی کمپنی کےبنائے سمارٹ فونز پر استعمال کی جاسکتی ہے۔

اس ایپلی کیشن سے صارفین گروپ میسج بھیج سکتے ہیں، ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسیجز کو بیک اپ اور ری سٹور کر سکتے ہیں اور رابطوں کو بلاک بھی کر سکتے ہیں۔ ایچ ٹی سی میسجنگ ایپ تھریڈ ویو کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ اس ایپ میں صارفین سپام میسجز کی بلاک لسٹ بھی بنا سکتے ہیں۔

HTC msgs app

ایچ ٹی سی میسجنگ کی بدولت ایچ ٹی سی کے لیے یہ آسان ہوگا کہ ایچ ٹی سی کے مخصوص ہینڈ سیٹس کو پش سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کے بغیر ہی ایپ اپ ڈیٹ کر سکے گا۔

 ایچ ٹی سی سمارٹ فون رکھنے والے صارفین ایچ ٹی سی میسجنگ ایپلی کیشن کو اس لنک پر کلک کر کے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

Share: