گوگل نے اپنے تازہ ترین اینڈروئیڈ ورژن 8.1 میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ موبائل کی رینج میں موجود پبلک اوپن وائی فائی نیٹ ورکس کتنے تیز رفتار ہیں۔یہ فیچر آج ہی متعارف کرایا گیا ہے۔ ایک بار ایکٹیو ہونے پر یہ فیچر صارفین کو بتاتا ہے کہ اُن کے قریبی وائی فائی نیٹ ورکس کتنے تیز رفتار ہیں۔

یہ فیچر جو لیول ظاہر کرتا ہے وہ کچھ یوں ہے۔

• Slow = 0 – 1 Mbps

• OK = 1 Mbps – 5 Mbps

• Fast = 5 Mbps – 20 Mbps

• Very Fast = 20 Mbps+

اس لیبلز سے صارفین کو فوراً ہی معلوم ہو جائے گا کہ اس نیٹ ورک کے ساتھ موبائل کو کنکٹ کرنا چاہیے یا نہیں۔ بدقسمتی سے یہ فیچر پاس ورڈ پروٹیکٹڈ نیٹ ورکس پر کام نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں :  ہیکسا کور سی پی یو کے ساتھ ایگزینوس 7872 متعارف

اگرچہ یہ فیچر بہت زبردست ہے لیکن اگر کسی وجہ سے اسے استعمال نہیں کرنا چاہتے تو Settings > Network & Internet > Wi-Fi > Wi-Fi preferences > Advanced > Network rating provider اور پھر Google کی بجائے None منتخب کر کے اس سہولت کو ختم کر سکتے ہیں۔

وائی فائی
وائی فائی

 

Share: