اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں نئی خامی سامنے آگئی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے تمام تر ایس ایم ایس گوگل پر دیکھ سکتے ہیں۔ فون میں موجود گوگل اپلیکیشن پر دی 1975 ڈاٹ ڈاٹ کام ٹائپ کرنے سے آپ کے حالیہ پیغامات کی فہرست سامنے آجائے گی۔ یہ خامی ون پلس ، سام سنگ ، ایل جی اور ہواوے سمیت تقریبا تمام اینڈرائیڈ کمپنیوں کے اسمارٹ فونز میں موجود ہے۔ سامنے آنے والے پیغامات میں وہ پیغام بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ صارفین اپنے اسمارٹ فون سے ڈیلیٹ کر چکے ہوں۔ گوگل کی جانب سے فی الحال اس خامی سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اینڈرائیڈ
اینڈرائیڈ

 

Share: