بہترین کوالٹی کی حامل سمجھی جانے والی کمپنی ایل جی نے فل ویژن ڈسپلے کے ساتھ Q سیریز مڈ رینج ڈیوائسز متعارف کرائی ہیں۔ ان میں سے ایک ڈویوائس کے بارے میں چند دن پہلے ہی اطلاعات سامنے آ گئیں تھی۔ ایل جی نے اس ڈیوائسز کو مڈ رینج ڈیوائسز قرار دیا ہے۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ ایل جی G6 mini ڈیوائسز متعارف کرائے گا لیکن ایل جی نے G6 mini ڈیوائسز متعارف کرانے کی بجائے ایک اور نئی سیریز لانچ کر دی ہے۔

سب سے اہم بات کہ ان سب ماڈلز میں اہم فرق انٹرنل سٹوریج اور ریم کا ہے۔ان ڈیوائسز میں سے LG Q6درمیانے درجے، LG Q6+ بہتر درجے کی اور LG Q6a کم درجے کی ڈیوائسز ہے۔

ایل جی کے ان فونز کا ہارڈ وئیر جی 6 کی طرح 7000 سیریز ایلومینئم سے بنا ہے۔اس کے علاوہ ان تمام سمارٹ فونز میں جی 6 کا چہرہ شناخت کرنے والا فیچر بھی ہے۔

Q6 کے تمام ورژنز میں فل ایچ ڈی + ریزولوشن(2160x1080px) کے ساتھ 5.5 انچ فل ویژن ڈسپلے ہے۔ ایل جی جی 6 میں بھی ایسا ہی ڈسپلے تھا۔ Q6 میں سنیپ ڈریگن 435 سی پی یو، 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ،13 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 100 ڈگری 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے فون میں 802.11n Wi-Fi اور بلوٹوتھ 4.2 ہے۔ کیو 6 اے میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ایل جی کیو 6 میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جبکہ ایل جی کیو 6 پلس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

ایل جی کیو 6 کو سب سے پہلے ایشیا کی بنیادی مارکیٹس میں اگست میں متعارف کرایا جائے گا۔ بعد میں اسے یورپ، لاطینی امریکا اور شمالی امریکا میں لانچ کیا جائے گا۔

LG q series

LG Q mbl

lg q6 new mblz

Share: