ایل جی کمپنی نے اپنے ایکس 5 اسمارٹ فون کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور سافٹ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لیے فون میں فورجی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، ہیڈ فون جیک ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ سیکورٹی کے لئے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر کو جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے ۔ فون کی قیمت 22400 ہندوستانی روپے ہے اور اسے نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

Share: