فی الحال پیناسونک مارکیٹ میں اپنا نام تو نہیں بنا سکی مگر اسی کوشش میں نت نئے فیچرز کے ساتھ فون متعارف کروا رہی ہے تاکہ دوسری کمپنیز کے صارفین کو اپنا بنا سکے۔ پیناسونک کمپنی کی جانب سے نیا اسمارٹ فون ایلوگا اے 4 لانچ کر دیا ہے۔اسمارٹ فون کی سب سے اہم خاصیت اسکی 5000 ملی ایپمئر آورز کی بڑی بیٹری ہے۔اسمارٹ فون میں 5.2 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون میڈیا ٹیک پراسیسر کے تحت کام کرتا ہے۔اسٹوریج کے لئے فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل میموری دی گئی ہے۔ میموری کو ایس ڈی کارد کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

نوکیا 5 کا نیا ورژن

Image result for panasonic eluga a4

فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون میں پیناسونک اسسٹنٹ کے ساتھ اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔فون وائی فائے ، 4 جی ، بلیوتوتھ اوور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ بھی رکھتا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 12490 ہندوستانی روپے ہے۔

Share: