روڈ پرنس کار کا نیا ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سبحان اللہ گروپ کارپوریشن کی طرف سے روڈ پرنس کار کا نیا ماڈل مارکیٹ میں آ گیا ہے۔ ایس یو وی ماڈل گلوری 580 کار کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک اعشاریہ پانچ لیٹر کا ٹربو انجن رکھا گیا ہے جو اس کار کی خوبیوں اور پاور میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کار کے انجن میں سی وی ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس سے کار کی پائیداری اور سڑک پر دوڑنے کی خوبیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔صارفین کی سہولیات اور آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے گاڑی میں جدید سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ماڈل مارکیٹ میں آتے ہی صارفین کی اولین پسند بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کار کی پاکستانی مارکیٹ میں قیمت سوا 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کار میں موجود خوبیوں کی وجہ سے اس وقت گلوری 580 صارفین کی اولین پسند بنتی جا رہی ہے، گلوری 580 کی خریداری میں کاروباری اور دوسری شخصیات انتہائی دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔ روڈ پرنس کار کا نیا ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا گیا ہے.

سبحان اللہ گروپ کارپوریشن کی طرف سے روڈ پرنس کار کا نیا ماڈل مارکیٹ میں آ گیا ہے۔ ایس یو وی ماڈل گلوری 580 کار کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک اعشاریہ پانچ لیٹر کا ٹربو انجن رکھا گیا ہے جو اس کار کی خوبیوں اور پاور میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کار کے انجن میں سی وی ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے صارفین کی سہولیات اور آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے گاڑی میں جدید سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ماڈل مارکیٹ میں آتے ہی صارفین کی اولین پسند بن گیا ہے۔

Share: