ایسر کمپنی نے نائٹرو 5 گیمنگ لیپ ٹاپ کو انٹیل کور آئی 7 پلس پروسیسر کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں اینویڈیا جی فورس گرافکس ، 32 جی بی میموری اور 512 جی بی سالڈ اسٹیٹ اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ڈولبائے آڈیو پریمیم اور ایسر ہارمونی ٹیکنالوجیز کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وائرلیس کنیکشن کے لیے لیپ ٹاپ میں انٹیل وائرلیس سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ کور آئی 5 پروسیسر اور 8 جی بی ریم کے ساتھ لیپ ٹاپ کے بیس ماڈل کی قیمت 750 ڈالر جبکہ 256 جی بی سالڈ اسٹیٹ اسٹوریج کے ساتھ لیپ ٹاپ کی قیمت 850 ڈالر ہے۔ ڈیوائس کو مئی کے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نائٹرو 5
نائٹرو 5
Share: