دبئی ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں شمار ہوتا ہے۔ اب دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی 10 سیکنڈ میں مکمل کرلی جائے گی غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کو سیکیورٹی راہداری یا الیکٹرونک گیٹ سے گزرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ائیرپورٹ پر نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے مسافر کے چہرے یا قرنیہ کے ذریعے امیگریشن کی کارروائی لمحوں میں ہوجائے گی۔

فیس بک گروپ ایڈمنز کے لئے مزید نئے فیچرز

امیگریشن کی کارروائی کے لئے ایئرپورٹ حکام مچھلی کی سرنگ تیار کریں گے جو 80 کیمروں سے آراستہ ہو گی۔ مختلف زاویوں سے کیمرے نصب کئے جائیں گے اور مسافر کے پلک جھپک ایکشن کے دوران ہی امیگریشن کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2018ء کے موسم گرما کے اختتام پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 3 میں یہ منصوبہ نافذ کیا جائے گا جب کہ 2020 ء تک اس منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Image result for dubai immigration tunnel

Share: