فیس بک کی جانب سے اسٹیٹس کو زیادہ پرکشش بنانے کے لیے لمبے عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں اور اسٹیٹس میں متعدد نئے فیچرز مثلا 360 ڈگری تصویریں ، کلر فل اسٹیس اور جف وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے تاہم اب فیس بک کی جانب سے جلد ہی ایسا فیچر بھی پیش کردیا جائے گا جس کے بعد صارفین اپنی آڈیو کلپس کو اسٹیٹس میں شیئر کر سکیں گے۔ صارفین کسی بھی موبائل سے اپنی آواز ریکارڈ کر کے اسے بطور اسٹیٹس پوسٹ کر سکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر کئی ممالک میں پیش کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Share: