چائنیز کمپنی ہواوے آنرز برانڈ کا نیا اسمارٹ فون آنر 7 سی جلد متعارف کروانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میٹل یونی باڈی اور چار کیمرے دیے جائیں گے۔ فون میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ فرنٹ پر سیلفی کے لیے بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا۔ فون سے متعلق زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئی ہے تاہم یہ فون کمپنی کے اسمارٹ فون آنر 6 سی کا اگلا ماڈل ہوگا ۔

Share: