اوپو کمپنی نے اپنے رئیل می 1 اسمارٹ فون کا سلور رنگ میں لمیٹڈ ایڈیشن پیش کردیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔

فون میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے فون میں فیس ان لاک فیچر شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3410 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 162 ڈالر ہے اور اس کی فروخت 18 جون سے شروع ہو گی۔

Share: