اوپو کمپنی نے بجٹ اسمارٹ فون اوپو اے 3 ایس متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.2 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔

اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا۔ فرنٹ کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی افیکٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4230 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 160 ڈالر ہے اور اسکی فروخت 15 جولائی سے شروع ہوگی۔

Share: