سیلفی کے دیوانوں میں اوپو کے موبائل بہت مقبول ہیں کیونکہ اوپو کے موبائلز میں فرنٹ کیمرہ بہترین دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود بیوٹی کا فیچر اس کی سیلفی کو مزید پرکشش بناتا ہے۔ اب اوپو کمپنی آر 15 اور آر 15 ایس اسماٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی کمپنی نے ایک نئے اسمارٹ فون ایف 7 کا ٹیزر بھی جاری کردیا ہے۔

فون کا ڈیزائن اوپو ایف 15 سے ملتا جلتا ہی ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 6.2 ا نچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 19:9 ایسپیکٹ ریشو ، ارٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز ، بیوٹی موڈ اور اے آر اسٹیکرز دیے جائیں گے۔ فون میں سیلفی کے لیے 25 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔

یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون سے متعلق دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

Share: