جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ پر کوئی بھی گیم کھیلنے سے پہلے اسے ڈاون لوڈ کرنا اور انسٹال کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اب گوگل نے پلے ایپ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جن میں سے ایک تو کافی اہم ہے۔ اب صارفین انسٹنٹ ایپس کی طرح اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر گیم کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ہی کھیل سکیں گے۔ اب صارفین آرکیڈ ٹیب میں پریویو دیکھ سکتے ہیں، گیمز براؤز کر سکتے ہیں اور حتیٰ کہ گیمز کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر انہیں کھیل بھی سکتےہیں۔یہاں ویڈیو ٹریلر اور خبریں بھی ہیں۔

اس نئے فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو اپنی ایپ اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی تاہم گوگل یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دے گا۔

Share: