پینٹ غالباً وہ پہلا سافٹ وئیر ہوتا ہے جو پہلی بار مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کرنے والے پہلی بار استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب مائیکروسافٹ نے اپنے اس ”عمررسیدہ“ ترین سافٹ وئیر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبریں آ رہی ہیں کہ مائیکروسافٹ 1985 میں ونڈوز1.0 کے ساتھ متعارف کرائے گئے مائیکروسافٹ پینٹ کو ختم کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ کی اگلی ونڈوز 10 کی اپ ڈیٹ میں جہا ں بہت سے نئے فیچر شامل کیےجائیں گے وہاں کافی کچھ ختم بھی کیا جائے گا۔

rip paint pic

مائیکروسافٹ کےجاری کیے گئے  سپورٹ ڈاکیومنٹ  میں جہاں نئے فیچرز کی لسٹ ہے وہاں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ کیا کچھ ختم کرنے والا ہے۔ اس ڈاکیومنٹ کے مطابق مائیکروسافٹ پینٹ اُن ڈاکیومنٹس میں شامل ہے جنہیں ختم کیا جائے گا۔سپورٹ ڈاکیومنٹ میں یہ بھی درج ہے کہ مائیکروسافٹ پینٹ ونڈوز سے تو ختم ہوجائے گا لیکن اسے ونڈوز سٹور سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکے گا.

مائیکروسافٹ نے اس سال کے شروع میں پینٹ 3 ڈی کو متعارف کرایا تھا۔ تاہم پینٹ 3 ڈی نے مائیکروسافٹ پینٹ کی جگہ نہیں لی تھی بلکہ یہ الگ ایپ کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پینٹ کے تمام فنکشن پینٹ 3 ڈی بھی بھی شامل کر دئیے ہیں.

ms paint demo

Share: