جنوری میں اسوس نے زین فون 4 سیریز کو مئی میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اب تائیوانی کمپنی نے اپنا منصوبہ بدل دیا ہے۔ کمپنی اب اسے ری ڈیزائن اور اپ گریڈ کے بعد جولائی کے آخر میں لانچ کرے گی۔ اسوس کے سی ای او جیری شین کا کہنا ہے کہ زین فون 4 سمارٹ فونز مناسب قیمت کے ساتھ 2017 کی تیسری سہ ماہی میں منظر عام پر آئیں گے۔ اسوس کو امید ہے کہ ان سمارٹ فونز نے کمپنی کےنقصانات کافی کم ہو جائیں گے۔ 

اسوس زین فون 4 سیریز میں ایک فلیگ شپ فون بھی ہوگا۔ 5.5 انچ کے اس فون کی قیمت 500 ڈالر ہوگی۔ جیری شین کا کہنا ہے کہ 2018 کے موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر زین فون 5 ڈیوائسز کو متعارف کرایا جائے گا۔ اسوس تائیوان کی مارکیٹ میں 14 جون کو زین فون اے آر پیش کر رہا ہے۔ اس کی قیمت 830 ڈالر ہوگی۔

zenfone4-5zenfone 4 colors

Share: