”#اسنیپ_چیٹ_تعطل_کا_شکار“ عالمی ٹرینڈ بن گیا۔سعودی میں روزانہ 70لاکھ افراد اسنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب رات12بجے اسنیپ چیٹ تعطل کا شکار ہوا تو اسنیپ چیٹرز نے ٹویٹر کا رخ کیا جہاں ہیچ ٹیگ ”#اسنیپ_چیٹ_تعطل_کا_شکار “ جاری کیا۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔ اسنیپ چیٹرز کی اکثریت نے تعطل کے باعث پیدا ہونے والی بوریت کا اظہار غمزدہ تصویریں شیئر کرکے کیا جن میں سے چند تصاویر اس خبر کے ساتھ بھی دی جارہی ہیں۔

300 میل کی رفتار سے چلنے والی کار

ایک سعودی ٹویٹر نے لکھا: میں سمجھا پیکیج ختم ہوگیا، بھاگ کر گیا اور نیا پیکیج بنوایا مگر پتہ چلا تعطل ہماری وجہ سے نہیں۔

 

دوسرے سعودی نے لکھا: رات بھر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کو برا بھلا کہتا رہا، آخر میں پتہ چلا کہ تعطل اسنیپ چیٹ کمپنی کی وجہ سے ہے۔

ایک اور صارف سعودی نے ٹویٹ کیا: اچھا ہوا اسنیپ چیٹ میں خرابی پیدا ہوگئی، رات جلدی سوئیں گے۔

 

Share: