ہواوے کمپنی کے سب برانڈ آنر کی جانب سے پلے 7 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر سافٹ لائٹ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 24 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لئے فون میں فور جی ، وائی فائی ، ہاٹ اسپاٹ ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3020 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کو کالے ، سنہرے اور نیلے رنگ میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 599 یان ہے۔

Share: