آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس سعودی عرب میں آج بروز ہفتہ کو فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اتصالات کمپنیوں کے علاوہ ان شاپس پر دستیاب ہوگا جو ایپل کمپنی کے ڈیلر ہیں۔

موبائل مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ آئی فون 8 اور پلس کی فروخت کئی اسباب کی بنا پر متاثر ہوگی جن میں سرفہرست یہ ہے کہ لوگوں کو آئی فون ایکس کا انتظار ہے جو نومبر میں لانچ کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 64 گیگا آئی فون 8 کی قیمت 2999 ریال ہوگی جبکہ 256 گیگا 3599 ریال میں فروخت ہوگا۔ اسی طرح 64 گیگا آئی فون 8 پلس 3399 ریال میں ہوگا جبکہ 256 گیگا کی قیمت 3999 ریال ہوگی۔

Share: