اگر آپ اپنی آئی او ایس ڈیوائس جیسے کہ آئی فون، آئی پیڈ یا آئی پوڈ سے غلطی سے کوئی اہم ڈیٹا حذف کر بیٹھے ہیں تو اسے باآسانی ریکور کیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں آپ اپنے فون کے آئی ٹیونز بیک اپ یا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ سے بھی ڈیٹا واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کو یہ بتائیں کہ یہ کام ایک ہی سافٹ ویئر سے ممکن ہیں جو ڈیٹا ریکوری کے علاوہ سسٹم ری پیئرنگ ٹول بھی ہے تو کیسا رہے گا؟

یعنی اگر آئی او ایس ڈیوائس جیسے کہ آئی فون اگر درست طریقے سے بوٹ نہیں ہو پا رہا چاہے اس کی وجہ ادھوری اپ ڈیٹ ہے یا پھر سسٹم کا کریش ہو جانااس صورت میں بھی یہ پروگرام فون کو واپس اصلی حالت میں لا سکتا ہے۔

اس زبردست پروگرام کا نام ’’فون ریسکیو‘‘ (Phone Rescue) ہے جو کہ 60 دن کے آزمائشی ورژن کی صورت میں مفت دستیاب ہے۔ اس کے بعد بھی اگر آپ کو اس کی ضرورت پڑے تو پھر اسے خریدنا پڑتا ہے۔ یعنی عام طور پر کسی ہنگامی صورتِ حال میں اس کا مفت ورژن بھی کافی ہے۔

یہ پروگرام آپ ونڈوز یا میک کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد انسٹال کر سکتے ہیں۔

phn rescue

اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو آئی او ایس ڈیوائس بذریعہ یو ایس بی کیبل سسٹم سے کنیکٹ کرنی ہو گی۔ اس کے بعد جب آپ اس پروگرام کو چلائیں گے تو اس کے تمام آپشنز آپ کے سامنے موجود ہوں گے۔ اسے استعمال میں آسان بنانے کے لیے چار اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

’’ریکور فرام آئی او ایس ڈیوائس‘‘ کے حصے سے آپ فون سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا جیسے کہ تصاویر، وڈیوز، کانٹیکٹس، ایس ایم ایس، وٹس ایپ وغیرہ یعنی تقریباً ہر طرح کا فون سے حذف کیا گیا ڈیٹا واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ دیکھ سکتے ہیں آئی ٹیونز اور آئی کلاؤڈ سے بھی ڈیٹا ریکور کرنے کی سہولت موجود ہے۔

Share: