ہم سب یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم اپنے فون پر بہت وقت گزارتے ہیں۔ جو بھی فیس بک اور ٹویٹر پر ہو رہا ہے ان کے نوٹیفیکیشنز ہمیں ستاتے رہتے ہیں کہ آپکو ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے اور ہم واقعی انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے اور واٹس اپ پر دوستوں کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں پر کیا ہم جانتے ہیں کہ ان ایپس میں سے ہر ایک پر ہم حقیقت میں کتنا وقت گزارتے ہیں-

آئی او ایس

کل میں نے دریا فت کیا کہ بیٹری سیٹنگ میں آی-او-ایس کا بہت ہی سادہ نقطہ چھپا ہوا ہے جو کہ اس سوال کا بالکل درست جواب فراہم کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اب میں جانتا ہوں کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں میں نے 11 منٹ میل پر،8 منٹ سلیک میں 9 منٹ ٹویٹر پر گزارے ہیں۔ ظاہری طور پر میں فیس بک کو اپنی ڈیسک ٹاپ پر چیک کرتا ہوں کیوں کہ یہ ایپ میرے صرف دو منٹ لیتی ہے اور تو اور سب سے حیرانی والی بات یہ ہے کہ میں نے 18 منٹ پیغامات پر بھی خرچ کیے-

آئی او-ایس

اگر آپ بھی آئی-او-ایس استعمال کر رہے ہیں تو آپ بھی یہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور ایسا کرنا بہت آسان ہے۔ سب سے پہلے سیٹنگ ایپ پر جائیں اور بیٹری کے آپشن پر کلک کریں اور چند سیکنڈ تک ایپ کو لوڈ ہونے کے لیے انتظار کریں (آپکو تھوڑا سا اور نیچے سکرول بھی کرنا پڑ سکتا ہے ) اور آپکی ایپس کا جو جائزہ آپکو ملے گا وہ انرجی کی مقدار کو اس حساب سے تقسیم کر دے گا جو اس نے پچھلے 24 گھنٹّوں یا سابقہ7 دنوں میں استعمال کی ہوں-

آئی او-ایس

اب 24h/7 والا چھوٹا سا گھڑی والا آیکن آئیگا اور اگر آپ اسکو کلک کریں گے تو وہ سارا وقت آجائیگا جو آپ نے ہر ایک ایپ پر خرچ کیا ہوگا-

یہ جائزہ بھی بیٹری کے استعمال کے لحاظ سے تقسیم ہوگا اور کبھی کبھی آپ دو نمبرز دیکھیں گے پہلا نمبر اس وقت کو ظاہر کرے گا جو آپ نے کسی ایپ پر استعمال کیا ہوگا اور دوسرا نمبر اس وقت کو ظاہر کرے گا جتنے وقت تک کوئی ایپ بیک گرائونڈ پر ایکٹو رہی ہوگی-

سکرین پر 13 یہ بتائے گا کہ آپ نے کسی خاص ایپ پر کتنے منٹ ضا ئع کیے- فائدہ مند ہے؟ ٹھیک ہے نا؟

اب ہمیں ایک فیور دیں کہ آپ اپنے موبائل استعمال کا ایک سکرین شوٹ بنائیں ( یہ شاید آپکے لیے حیران کن ہو) اور ہمارے کمنٹس میں پوسٹ کر دیں یا پھر پیج پر ان باکس کر دیں-

Share: